ڈپٹی کمشنر ھنگو کا مختلف بازاروں کا دورہ' متعدد دکانداروں کو جرمانہ

ہفتہ 23 جنوری 2021 12:30

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جنوری2021ء) سییٹزن پورٹل پر درج شکایات اور ڈپٹی کمشنر ہنگو منصور ارشد کی ہدایات پر ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر قاضی فداء الرحمن انسپکٹر روح الا امین اور فوڈ عملہ کے ہمراہ ہنگو کا نواحی علاقہ ابراہیم زئی میں سبزی فروٹس'کریانہ اورجنرل سٹورز کے دوکانوں کا معائنہ کیا اس دوران دوکانوں میں اشیاء خوردونوش کی قیمتیں'معیار' ایکسپائری اور صفائی کی صورتحال کی جانج پڑتال کی بعض کو نر خنامے سے زیادہ وصولی'غیرمعیاری اشیاء کی فروخت'ناقص صفائی اور فوڈ گرین لائسنس نہ رکھنے والے دوکانداران کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے موقع پر جرمانے عائد کیے۔

(جاری ہے)

جبکہ بعض کو تنبیہ وارننگ جاری کردی گئیں۔دریں اثناء ڈی ایف سی قاضی فداء الرحمن نے قا دوکانداران کو خبردار کیا کہ عوام کو کوالٹی معیاری اشیاء کی فراہمی یقینی بنائیں۔بصورت دیگر فوڈ قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے عناصر کے خلاف فوڈ ایکٹ کے تحت کاروائی کی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں