شدید مالی بحران ، ملک بھر کے جامعات کو فاصلاتی تعلیم کی اجازت دینے پر غور شروع

ہفتہ 23 جنوری 2021 22:17

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جنوری2021ء) شدید مالی بحران کے باعث ملک بھر کے جامعات کو فاصلاتی تعلیم کی اجازت دینے پر غور شروع کردیا ہے اس حوالے سے حکمت عملی ترتیب دی جارہی ہے ۔

(جاری ہے)

فیڈرل ہائیر ایجو کیشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق یہ سہو لت اس لئے دی جائیگی کہ جو نوجوان ریگولر طلبہ کی طرح تعلیم کا سلسلہ جاری نہ رکھ سکیں وہ بھی حصول علم سے محروم نہ رہیں اس صورت میں لاکھوں طلبہ کو ملک بھر کی جامعات سے مستفید ہونے کاموقع ملے گا۔ قومی امکان ہے کہ فیڈرل ہائیر ایجو کیشن کمیشن رواں سال ہی ملک بھر کی جامعات کو فاصلاتی تعلیم کی اجازت دے دے گا۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں