لوگوں کی جان ومال کی حفاظت حکومت کی ذمہ داری ہے ،اسسٹنٹ کمشنر کرامت اللہ

ہفتہ 23 جنوری 2021 22:29

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جنوری2021ء) ڈپٹی کمشنر ڈیرہ عارف اللہ کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر کرامت اللہ نے مختلف دکانوں ، ریسٹورنٹس اور فلنگ سٹیشنز کا معائنہ کیا اور حکومت کی جانب سے جاری کورونا ایس او پیز کو یقینی بنانے کیلئے ہدایات جاری کیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر اے سی کا کہنا تھا کہ لوگوں کی جان ومال کی حفاظت حکومت کی ذمہ داری ہے اور حکومت وقتا فوقتا صحت سے متعلق مثبت پالیساں اپنا رہی ہے تاہم لوگوں کو بھی چاہیے کہ وہ حکومت کی طرف سے جاری ہدایا ت کو من وعن تسلیم کریں اور اس پر سختی سے عمل کریں۔ اے سی نے مزید کہا کہ ماسک کے استعمال کو یقینی اور سماجی دوری کو برقرار رکھا جائے تا کہ اس وبا ء کو شکست دی جا سکے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں