حکومت لوگوں کی جان ومال کی حفاظت کی ذمہ دار ہوتی ہے، ڈپٹی کمشنر

ہفتہ 23 جنوری 2021 22:29

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جنوری2021ء) حکومت لوگوں کی جان ومال کی حفاظت کی ذمہ دار ہوتی ہے اس لئے کسی بھی ناگہانی آفات کے نتیجے میں لوگوں کے نقصانات کے ازالے کیلئے حکومتِ وقت مالی امداد کر تی ہے تاکہ ایک اسلامی فلاحی ریاست کے قیام کو ممکن بنایا جا سکے۔ان خیالات کاا ظہار ڈپٹی کمشنر ٹانک محمد کبیر آفریدی نے گزشتہ بارشوں تباہ شدہ مکانات اور بجلی کے شارٹ سرکٹ سے ہونے والی فوتگیوںکے ورثاء میں امدادی چیکوں کی تقسیم کی تقریب کے دوران کیا۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ موجودہ حکومتی وژن کے مطابق لوگوں کو ان کے حقوق ان کے گھروں کی دہلیز پر مہیا کرنے کیلئے صوبائی حکومت پہلے دن سے کار فرما ہے اور اس کا عملی ثبوت لوگوں کو تکلیف کے دنوں میںموجودہ ریلیف دینا ہے ۔ بارشوں سے تباہ شدہ مکانات کی ایک شفاف طریقے سے چھانٹی کی گئی اور حقداران کو ان کا حق دیا گیا جو کہ یقینا ایک حوصلہ افزا امر ہے۔ ڈی سی نے مزید کہا کہ کسی کو بھی کرپشن نہیں کرنے دینگے اور اگر کوئی افسر لوگوں کو بے تنگ یا اپنی ڈیوٹی میں کوتاہی سے کام لیتا ہے تو ان کے خلاف سخت کاروائی کرونگا۔بعدا زاں متاثرہ لوگوں نے چیک وصولیو ں کے بعد ڈپٹی کمشنر کی مخلصانہ کوششوں کو سراہا۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں