بنوں،صوبائی حکومت کی طرف سے آرٹی ایس کے تحت عوام کو فراہم کردہ سہولیات بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنایا جائے، ڈپٹی کمشنر شبیر خان

منگل 26 جنوری 2021 23:32

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 جنوری2021ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر بنوں شبیر خان نے رائٹ ٹو سروسز کمیشن کے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت کی طرف سے آرٹی ایس کے تحت عوام کو فراہم کردہ سہولیات بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کے روز اپنے دفتر میں رائٹ ٹو سروسز کمیشن کی ماہانہ کارکردگی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر تمام لائن ڈیپارٹمنٹس کے سربراہان موجود تھے۔اجلاس کا ایجنڈا ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر آر ٹی ایس بنوں عبدالوہاب نے پیش کیا ۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے تمام لائن ڈیپارٹمنٹس کے افسران کو ہدایت جاری کی کہ پبلک سروسز کا حصول عوام کیلئے مقررہ وقت اور شفاف انداز میں پورا کرنے میں کوئی کسر نہ چھوڑے تاکہ حکومت وقت کی طرف سے عوام کو فراہم کردہ سہولیات انکے دہلیز پر میسر ہوں

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں