مولانا فضل الرحمان کے بھائی سے نیب ٹیم کی پوچھ گچھ

میں سرکاری ملازم ہوں کارروائی سے متعلق کچھ نہیں کہہ سکتا، ضیاء الرحمن

منگل 26 جنوری 2021 23:46

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جنوری2021ء) جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے بھائی ضیا الرحمان نیب آفس پشاور میں پیش ہو گئے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ضیا الرحمان آمدن سے زائد اثاثہ جات اور غیر قانونی بھرتیوں کے الزام میں نیب کے سامنے پیش ہوئے۔ قومی احتساب بیوور (نیب) ٹیم کی جانب سے ضیا الرحمان سے ایک گھنٹہ 30 منٹ تک پوچھ گچھ کی گئی۔

(جاری ہے)

ضیا الرحمان نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مجھ سے جو سوالات پوچھے گئے ان کے جوابات دے دیے جبکہ نیب کو تمام ثبوت اور دستاویزات پیش کر دیے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میں سرکاری ملازم ہوں کارروائی سے متعلق کچھ نہیں کہہ سکتا۔یاد رہے کہ گزشتہ سال ضیاالرحمان کا تبادلہ کراچی ہوا تھا اور بعد میں سیاسی تنازعات کی وجہ سے سندھ حکومت نے ان کی خدمات وفاق کو واپس کر دی تھیں۔مولانا فضل الرحمان کے بھائی ضیا الرحمان کا تعلق پرووینشل منیجمنٹ سروس خیبر پختونخوا سے ہے اور انہیں ڈپٹی کمشنر وسطی تعینات کیا گیا تھا۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں