سرکاری اراضی پر قبضہ یا تجاوزات کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائیگا،شوکت علی یوسفزئی

بدھ 27 جنوری 2021 20:19

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 جنوری2021ء) ڈویژنل کمشنر بنوں شوکت علی یوسفزئی نے کہا ہے کہ سرکاری اراضی پر قبضہ یا تجاوزات کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائیگا۔اور اس حوالے سے محکمہ مال کے اسسٹنٹ کمشنر،تحصیلداران اور دیگر اہلکار سرکاری زمینوں کے ریکارڈ کی بنیادی درستگی بنوں ڈویژن کے متعلقہ ڈپٹی کمشنرز کو فراہم کرکے رپورٹ پیش کرے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے بروز بدھ محکمہ مال کی ماہانہ کارکردگی کا جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر بنوں کیپٹن(ر) محمد زبیر خان نیازی ،ڈپٹی کمشنر لکی مروت عبد الحسیب ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نارتھ وزیرستان دولت خان، اسسٹنٹ کمشنرز اور ڈویژن بھر کے تحصیلداران موجود تھے۔کمشنر بنوں ڈویژن شوکت علی یوسفزئی نے کہا کہ ریونیو ریکارڈ کی درستگی وقت کا اہم تقاضہ ہے۔

(جاری ہے)

جس کی وجہ سے ضلعی انتظامیہ پر مقدمات کا بوجھ بھی کم ہوتا جائیگا۔اور لوگوں کے مقدمات، مشکلات،اور ریونیو کی محصولات کی وصولی میں بھی معاون ثابت ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنرز سمیت ضلعی انتظامیہ اور محکمہ مال کے ہر آفیسر اور اہلکاروں کو اپنا کام دلجوئی سے کرنے کی آزادی ہے۔تاکہ وہ متعلقہ اہداف کے حصول کو آسانی سے پورا کیا جا سکے گا۔ کمشنر بنوں ڈویژن نے محکمہ مال کی کارکردگی کا باریک بینی سے جائزہ لیا اورکہا کہ اہداف کے حصول میں کوتاہی پر کارروائی جبکہ ایمانداری سے کام کرنے والے اہلکاروں کو تعریفی اسناد سے نوازا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں