امن ترقی پارٹی کا احتساب و انصاف کیلئے لائحہ عمل بنانیکا مطالبہ

نیب اور اپوزیشن جماعتوں کے درمیان بلی چوہے کا کھیل افراتفری پیدا کر رہا ہے‘ فائق شاہ

بدھ 27 جنوری 2021 23:44

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 جنوری2021ء) چیئرمین امن ترقی پارٹی محمد فائق شاہ نے کہا ہے کہ نیب، حکومت اور اپوزیشن کے درمیان بلی چوہے کا کھیل ملک میں افراتفری پیدا کر رہا ہے، عوام میں لٹیروں کے خلاف سخت غم وغصہ پایا جاتا ہے، شدید ردعمل کا خطرہ ہے، تمام ادارے مل کر بی ڈبلیو ایچ بورڈ برائے حکمت و ایمانداری جیسا ادارہ تشکیل دیں، انصاف اور احتساب کی جامع پالیساں بنائی جائے ۔

(جاری ہے)

ملک کو معاشی اور دفاعی سپر پاور بنانا ضروری ہے، اپوزیشن کا ماضی اور حکمرانوں کا حال سب کے سامنے ہے، اب باتوں اور جھوٹے وعدوں سے کوئی نہیں مانے گا عمل ہی عوام کی حمایت اور ساتھ کس باعث ہوگا ۔ پورے ملک میں بدامنی کی کیفیت ہے، سٹریٹ کرائم لاہور، کراچی، اسلام آباد اور دیگر بڑے شہروں میں روایت بن چکے ہیں، تمام ادارے مل کر فیصلے کریں تاکہ ملک بہتر بنیادوں پر آگے بڑھ سکے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں