عطائیوں و غیر رجسٹرڈ کلینکس وکرونا ایس او پیز پر عمل نہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی

بدھ 27 جنوری 2021 23:28

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جنوری2021ء) اسسٹنٹ کمشنر مردان محترمہ ثمن عباس نے ایچ آر اے انسپکٹر کے ہمراہ کلاک ٹاور میں عطائیوں و غیر رجسٹرڈ کلینکس وکرونا ایس او پیز پر عمل نہ کرنے والوں کے خلاف کاروائی کی۔جبکہ ایس او پیز کی خلاف ورزی اور ضروری کاغذات نامکمل ہونے پر دو کلینکس کو سیل کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

دریں اثناء ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر محترمہ سہرش نگار نے گورنمنٹ سکول میں کرونا ایس او پیز کے حوالے سے چیکینگ کی اور اس پر عملدرامد کرنے کی ہدایات جاری کیں۔

مزید برآںایڈیشنل اے سی شمس الزمان نے بی ایچ یو جاربانڈہ کا اچانک دورہ کیا۔اس موقع پرانہوں نے بی ایچ یو سٹاف و سٹاک رجسٹر، ادویات کی موجودگی و عوام کو مفت فراہمی اور کرونا ایس او پیز کے حوالے سے معائنے کئے ۔ جبکہ مختلف موضع جات کا معائنہ کرتے ہوئے سرکاری ریونیو ریکارڈ کی چیکینگ کی اور ضروری ہدایات بھی جاری کیں۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں