پشاور،این ٹی ایس ٹیسٹ میں بے ضابطگیوں کا معاملہ اسمبلی پہنچ گیا

بدھ 27 جنوری 2021 23:30

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جنوری2021ء) این ٹی ایس ٹیسٹ میں بے ضابطگیوں کا معاملہ خیبرپختونخوااسمبلی سیکرٹریٹ پہنچ گیا پاکستان پیپلزپارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی احمدکنڈی نے تحریک التواء جمع کراتے ہوئے موقف اپنایاہے کہ پورے صوبے میں محکمہ تعلیم کی مختلف پوسٹوںکیلئے این ٹی ایس کے ذریعے ٹیسٹ لئے جارہے ہیں جن میں بڑے پیمانے پر کرپشن کی شکایات سامنے آرہی ہیں جوکہ میرٹ اورانصاف کے نام پر بدنماسیاہ دھبہ ہے لہذااس تحریک التواء کو بحث کیلئے منظورکیاجائے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں