پشاور،نجی یونیورسٹیزکے طلبہ کافزیکل امتحان کیخلاف مظاہرہ

بدھ 27 جنوری 2021 23:30

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جنوری2021ء) خیبر پختونخوا کے پبلک سیکٹر یونیورسٹیز کے بعد نجی یونیورسٹیز کے طلبہ نے بھی فزیکل امتحان کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے پشاور کی نجی یونیورسٹی ا نسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ سائنسز حیات آباد کے طلبہ نے گزشتہ روز فزیکل امتحان کے خلاف انسٹیٹیوٹ کے اندر اور باہر احتجاجی مظاہرہ کیا جسمیں کثیر تعداد میں طلبائ نے شرکت کی اور اپنے مطالبات کے حق میں شدید نعرہ بازی کی اور سڑک کو ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کیا گیا تھا جبکہ انسٹیٹیوٹ کے اندر مظاہرہ کرنے والے طلبہ کو باہر ہونے والے مظاہرے سے روک دیا گیا اور مظاہرین کی جانب سے انسٹیٹیوٹ کے گیٹ کو توڑنے کی کوشش کی گئی مظاہرہ کرنیوالے طلبائ کا کہنا تھا کہ تمام کلاسز ان لائن ہوئے ہیں تو امتحانات بھی ان لائن ہونے چائے اور فزیکل امتحان کا فیصلہ واپس لیا جائے بصورت دیگر احتجاج کا دائرہ کار وسیع کرینگے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں