جمرود میں یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے ریلی کا انعقادکیاگیا

جمعہ 5 فروری 2021 16:55

جمرود میں یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے ریلی کا انعقادکیاگیا
جمرود(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 فروری2021ء) ضلع خیبر تحصیل میں ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے جمرود تحصیل سے باب خیبر تک ریلی نکالی گئی جس کی قیادت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ضلع خیبر نورولی خان نے کی جبکہ اس دوران اسسٹنٹ کمشنر جمرود جواد علی،ٹی ایم او جمرود نصیر ،سول ڈیفنس کے قیوم آفریدی،ایس ایچ او جمرود امجد آفریدی،پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنماء حاجی جمال آفریدی سمیت ریسکیو 1122 اور دیگر سرکاری محکموں کے اہلکاراور مختلف سیاسی پارٹیوں کے ورکرز بھی بڑی تعداد میں موجود تھے۔

ریلی کا مقصد مقبوضہ کشمیر کے بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنا جبکہ ہندوستان کے ظلم کے خلاف آواز اٹھانی تھی۔ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے ۔

(جاری ہے)

ہم پاکستانی ہر فورم پر کشمیری عوام کی آواز بنتے ہوئے انکی حمایت جاری رکھے گے ۔مقبوضہ کشمیر میں بھارت سالوں سے نہتے کشمیریوں پر مظالم ڈھارہا ہے اور اب تک ہزاروں کشمیریوں کو شہیدکیا جاچکا ہے جبکہ ہزاروں کشمیری خواتین کی عصمت دری کی گئی ہے جو کہ عالمی انسانی قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے ۔عالمی دنیا نے تسلیم کیا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیریوں پر ظلم کررہے ہیں۔پاکستانی حکومت اور عوام کشمیری عوام کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں