10مارچ کوتورخم میں اے این پی کے زیر اہتمام عظیم الشان پرامن مظاہرہ ہوگا، سردارحسین بابک

ہفتہ 27 فروری 2021 00:11

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 فروری2021ء) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری وپارلیمانی لیڈر سردارحسین بابک نے کہاہے کہ 10مارچ کوتورخم میں عظیم الشان پرامن مظاہرہ ہوگا، پاک افغان تجارتی راستوں کی بندش نے دونوں ممالک کواقتصادی طورپرتباہ کردیاہے۔ انہوں نے کہاکہ پاک افغان تجارت مستقل بنیادوں پرکھولنے سے دونوں ممالک کی دوستی اوراعتمادکو تقویت دینے میں فائدہ مند ہوگا، تجارتی سرگرمیوں کوفروغ ملے گا، ملکی برآمدات میں اضافہ ہوگا،روزگار کے لاکھوں مواقع پیداہوں گے اورنوجوان اعلی تعلیم حاصل کرنے کی عرض سے افغانستان،وسطی ایشیا اوریورپی ممالک تک با آسانی جاسکیں گے۔

انہوں نے کہاکہ پاک افغان تجارتی راستوں کے کھلنے سے صوبہ خیبرپختونخواتجارت کی عالمی منڈی میں تبدیل ہوگا اور ان راستوں کے کھلنے سے دہشت گردی کاخاتمہ ہوسکے گا اوردونوں ممالک کے ریاستی ،سفارتی،عوامی اورکاروباری سطح پررابطے مضبوط اورمستحکم ہوں گے۔

(جاری ہے)

افغانستان اورپاکستان کے پائیدار اوردیرپاتعلقات دونوں ممالک اورعوام کے بہترین مفاد میں ہے، پاکستان اورافغانستان دونوں ممالک کوویزہ پالیسی میں نرمی اورآسانی پیداکرنی چاہئے۔

انہوں نیمزید کہاکہ دونوں ممالک کے عوام کی آمدورفت میں آسانیاں پیداکی جائے اور عوام کو سہولیات فراہم کی جائیں۔ دونوں ممالک کی حکومتوں کواس مسئلے کوسنجیدگی سے لینا چاہیئے اورفوری طورپرحل کے لئے فوری اقدامات کرنیچاہیئے۔ انہوں نیکہاکہ راستوں کی بندش نے دونوں ممالک کے تعلقات پربہت برے اثرات چھوڑے ہیں، اے این پی کے زیر اہتمام مظاہرے میں ہرطبقہ فکرکے لوگ ہزاروں کی تعدادمیں شرکت کریں گے ۔

انہوں نیکہاکہ تمام پختونوں، نوجوانوں، کاروباری اورتجارت پیشہ افراداورعوام کوبھرپورشرکت کی دعوت دیتے ہیں اورپختونوں کویقین دلاتے ہیں کہ ان کیمسائل کیحل تک ہرفورم پران کے لئیآواز اٹھاتے رہیں گے اورجدوجہد جاری رکھیں گے۔ انہوں نیمزید کہاکہ پاک افغان تجارتی راستے کھلنے سے دونوں ممالک قلیل عرصے میں ترقی یافتہ ممالک کے صف میں شامل ہوسکتے ہیں

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں