ڈیرہ اسماعیل خان میں جیپ ریلی کے ٹریک بہت پسند یدہ ہیں،صاحبزادہ سلطان

ہفتہ 27 فروری 2021 00:17

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 فروری2021ء)سولویں ونر چولستان جیپ ریلی صاحبزادہ سلطان نے ڈیرہ جات میلے میں جیپ ریلی کے لئے بنائے گئے ٹریک پر تبصرہ کر تے ہوئے کہا ہے کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں جیپ ریلی کیلئے بنائے گئے ٹریک بہت پسند یدہ ہیں جو موٹر سپورٹس کیلینڈ رمیں ایک خوشگوار اضافہ ہیں جس سے بہت اچھے مقابلے دیکھنے کو ملیںگے۔

(جاری ہے)

صاحبزادہ سلطان نے کمشنر ڈیرہ یحیٰ اخونزادہ اور فرنٹیئر فور بائی فور کلب کی مخلصانہ کوششوں کی تعریف کر تے ہوئے کہا کہ ڈیرہ میلہ جات کے انعقاد کی سب سے منفرد بات یہ ہے کہ ضلعی انتظامیہ بروقت انتظامات کر رہی ہے جس سے میلے کے دوران ایک پرُسکون ماحول میں لوگوں کو تفریح کے مواقع میسر آئینگے ۔ انہوں نے کہا کہ جن ڈرائیوروں نے تھل میں ریسینگ کی ہے ان کو یہ ٹریک بالکل جانا پہچانا اور بہت زبردست لگے گا کیونکہ یہ ڈرائیونگ ہینڈلنگ ٹریک ہے جس میں بہت زبردست مقابلے دیکھنے کو ملیںگی

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں