حیات آباد سرکل میں گاڑیوں پر ڈرِفٹنگ کرنے والے اوباش نوجوان گرفتار

اتوار 28 فروری 2021 18:35

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 فروری2021ء) تھانہ حیات آباد پولیس نے گزشتہ شب ڈرِفٹنگ کرنے والے اوباش نوجوانوں کے خلاف خصوصی کریک ڈان کے دوران 5 نوجوانوں کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار نوجوان حیات آباد کی مختلف سڑکوں پر ڈرِفٹنگ کر رہے تھے جس سے انسانی جانوں کے ضیاع کا خطرہ تھا۔ ملزمان کے قبضے سے 5 عدد موٹر کاریں تحویل میں لی گئی ہیں جن کے خلاف مقدمات درج کر لئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایس پی کینٹ محمد طاہر وزیر کو ملنے والی عوامی شکایات پر اے ایس پی حیات آباد ناصر محمود کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ حیات آباد محمد علی نے گزشتہ روز ڈرِفٹنگ کرنے والے 5 افراد حسین ولد عبد اللہ ، محمد شہباز ولد جہانزیب ، شیر خان ولد خوشنود ، حمزہ ولد ناصر اور محمد احمد ولد عادل کو حراست میں لیکر ان کے قبضے سے 5 عدد موٹر کاریں بھی پولیس تحویل میں لے لی ہیں۔ گرفتار تمام نوجوان رات گئے حیات آباد کے علاقے میں سڑکوں پر ڈرِفٹنگ کرنے میں مشغول تھے جس سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع کا خطرہ لاحق ہو سکتا تھا۔ نوجوانوں کے خلاف مقدمات درج کرلئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں