صدارتی ریفرنس کے حوالے سے فیصلہ (آج) آ جائیگا،عدالتی فیصلہ سب کو منظور ہوگا،سینیٹرفیصل جاوید

ہم نے تمام سینیٹرز کو میرٹ کی بنیاد پر منتخب کیا گیا ہے، اپوزیشن نے سرمایہ کاروں کو سینیٹ کے ٹکٹس دئیے ہیں، تین مارچ کی شام کو اپوزیشن والے روئیں گے اور پاکستان تحریک انصاف جشن منائیں گے، کسی کو خیبرپختونخوا کے عوام کا مینڈیٹ چوری نہیں کرنے دیں گے، سینیٹرز کا جمعہ بازار نہیں لگنے دیں گے،کامران بنگش

اتوار 28 فروری 2021 19:40

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 فروری2021ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء سینیٹرفیصل جاوید نے کہاہے کہ امید ہے صدارتی ریفرنس کے حوالے سے کل فیصلہ آ جائے گا،عدالتی فیصلہ سب کو منظور ہوگا۔اپوزیشن دو نمبری چاہتی ہے،اپوزیشن کی ہر کوشش این آر او کی ہوتی ہے ،ترجمان خیبر پختونخوا حکومت و معاون خصوصی برائے اطلاعات و اعلیٰ تعلیم کامران بنگش اور سینیٹر فیصل جاوید نے پشاورمیںپریس کانفرنس کی ،فیصل جاوید کاکہنا تھا کہ امید ہے صدارتی ریفرنس کے حوالے سے کل فیصلہ آ جائے گا، عدالتی فیصلہ سب کو منظور ہوگا، الیکشن دھاندلی کے خلاف سب سے زیادہ جدوجہد ہم نے کی، چارٹر آف ڈیموکریسی کرنے والے اپنی زبان سے بپھر گئے، فیصل جاوید کاکہنا تھا کہ چارٹر آف ڈیموکریسی میں سینٹ کے انتخابات اوپن بیلٹ کے ذریعے معاہدے ہوئے تھے، رضاربانی اور فاروق ایچ نائیک نے چارٹر آف ڈیموکریسی میں سینٹ کے خفیہ ووٹنگ نہ کرنے کے معاہدے پر دستخط کئے تھے، اپوزیشن کی ہر کوشش این آر او کی ہوتی ہے۔

(جاری ہے)

انکاکہنا تھا کہ اپوزیشن کے جلسے لطیفے بن گئے ہیں، عمران خان نے ملک بنانا ہے، اپوزیشن نے پیسے بنانے ہیں، سینیٹ الیکشن میں زبردست کامیابی حاصل کریں گے۔ترجمان خیبرپختونخواحکومت کامران بنگش کاکہنا تھا کہ ہم نے تمام سینیٹرز کو میرٹ کی بنیاد پر منتخب کیا گیا ہے، اپوزیشن نے سرمایہ کاروں کو سینیٹ کے ٹکٹس دئیے ہیں، تین مارچ کی شام کو اپوزیشن والے روئیں گے اور پاکستان تحریک انصاف جشن منائیں گے، کسی کو خیبرپختونخوا کے عوام کا مینڈیٹ چوری نہیں کرنے دیں گے۔

سینیٹرز کا جمعہ بازار نہیں لگنے دیں گے۔ کامران بنگش کاکہنا تھا کہ سابقہ صوبائی وزیر سلطان محمد خان اب بھی پارٹی کا حصہ ہے، وزیراعلی خیبرپختونخوا ایوان کے ہیڈ ہیں، کسی سے بھی مل سکتے ہیں، سلطان خان کیس کی تحقیقات چل رہی ہے اور وہ اس وقت اسمبلی کے ایم پی اے ہے، پوزیشن کے ساتھ خیبرپختونخوا سے سینیٹ الیکشن کے حوالے سے افہام وتفہیم کیساتھن بات ہوئی تھی ، اپوزیشن نے ہماری افہام وتفہیم کی پالیسی کو کمزوری سمجھا۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں