خیبرپختونخوا میں طبی عملے کے 16595 اہلکاروں کو ویکسین دی جا چکی ہے، تیمور جھگڑا

اتوار 28 فروری 2021 19:40

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 فروری2021ء) خیبرپختونخوا کے وزیر صحت و خزانہ تیمور سلیم خان جھگڑا نے کہا ہے کہ صوبے میں ہیلتھ ورکرز کی کورونا سے بچاؤ کی ویکسینیشن تیزی سے جاری ہے۔ اس سلسلے میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 2855 ہیلتھ ورکرز کو کورونا سے بچاؤ کی ویکسین دی گئی ہے جس سے صوبے میں ویکسین لینے والے طبی عملہ کے اہلکاروں کی مجموعی تعداد 16595 ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ویکسینیشن صوبے کے تمام 35 اضلاع میں شروع کر دی گئی ہے جس کے لیے ہسپتالوں میں 100 سے زائد سینٹرز فعال ہیں۔ تیمور جھگڑا نے بتایا کہ صوبائی دارالحکومت پشاور میں اب تک مجموعی طور پر 4848 ورکرز کو ویکسین دی گئی۔ ضلع ایبٹ آباد میں 1522، سوات 861، لوئر دیر 727 اور کوہاٹ میں اب تک 463 ہیلتھ ورکرز کو ویکسین دی گئی ہے۔ اسی طرح شانگلہ میں 357، باجوڑ میں 248 اور چترال میں 227 ہیلتھ ورکرز کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لے چکے ہیں۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں