اختیارولی توایوان آگئے دوائی لینے لندن جانیوالاکب واپس آئے گا،شوکت یوسفزئی

ملک میں امن سکیورٹی اداروں کی وجہ سے قائم ہوا،ن لیگ حکومت نے خسارہ اورقرضے کے سواکچھ نہیں چھوڑا،صوبائی وزیرمحنت

پیر 1 مارچ 2021 21:45

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مارچ2021ء) صوبائی وزیرمحنت شوکت یوسفزئی نے اختیارولی کی تقریرکاحوالہ دیتے ہوئے کہاکہ اختیارولی32سالوں سے پارٹی کیساتھ وابستہ ہیں اورآج ایوان آئے لیکن جودوائی لینے لندن گئے تھے تو وہ ابھی تک نہیں آئے، مسلم لیگ حکومت نے ملک میں ایک ہسپتال ایسا نہیں بنایاجس میں نوازشریف اپناعلاج کرواتے یہ کیسے ہسپتال ہیں جس میں شریف خاندان کاعلاج تک نہیں ہوسکتا اس دوران مسلم لیگ ن کے اراکین آپے سے باہر ہوگئے اور اپنی نشستوں پر کھڑے ہوکر چیخ وپکارشروع کردی دیگراپوزیشن اراکین نے بھی ن لیگ کاساتھ دیا جس پر سپیکر نے مداخلت کرتے ہوئے اراکین کو خاموش رہنے کی ہدایت کی صوبائی اسمبلی میں اظہارخیال کرتے ہوئے شوکت یوسفزئی نے مزید کہاکہ یہ اسمبلی ہے کوئی چوک یاد گار نہیں جب ہمیں حکومت ملی تو 20ارب ڈالر خسارہ تھا 30 ہزار ارب ڈالر کا قرضہ تھا آج ہم پلس میں جارہے ہیں ٹیکسٹائل انڈسٹری اوپرجارہی ہے لوگوں کوروزگارمل رہاہے کوروناسے پوری دنیا کی معیشت سکڑرہی ہے واحدپاکستان ہے جس کی معیشت بہترسے بہترہورہی ہے انہوں نے کہاکہ جمہوریت کرپشن سے مضبوط نہیں ہوتی جمہوری اقدارہواکرتے ہیں عمران خان نے کہاتھاکہ جب ان کے دم پر پیررکھوں گا تو یہ سارے اکٹھے ہوجائیں گے عمران خان کی سیاسی تدبرکی بدولت آج ایوان میں غیرکروڑپتی لوگ بھی بیٹھے ہیں2013سے پہلے اس صوبے میں بارودکی بوآتی تھی آج الحمداللہ یہاں امن قائم ہے سرمایہ دارواپس آرہے ہیں اس امن کیلئے پاک فوج اورپولیس نے قربانیاں دی ہیں یہ نہ کہاجائے کہ لندن بھاگنے والے امن قائم کیا پاکستان واحدملک ہے جس نے دہشتگردی کوشکست دی ہے شوکت یوسفزئی نے کہاکہ سابق وزیراعلیٰ پرویزخٹک نے پشاورسے نوشہرہ تک ایسے پشتے بنائے جسکی وجہ سے صدیوں تک نوشہرہ کومحفوظ بناسکتے ہیں پرویزخٹک نے نوشہرہ میں یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی بنائی قاضی حسین احمدکمپلیکس بنایا اسکے علاوہ میڈیکل کالج بھی بنایاگیامروبہ ڈیم زیرتعمیرہے نوشہرہ میں پانچ ڈیم شروع ہیں ایساگائوں نہیں جہاں روڈپکی نہ ہوواحدضلع ہے نوشہرہ جواس وقت95فیصدگائوں کو گیس جارہاہے اختیارولی کو ووٹ پی ٹی آئی کے ورکروں کا پڑا ہے انکابھی شکریہ اداکرناچاہئے تھا۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں