عوامی مشکلات کو مد نظر رکھتے ہوئے ڈپٹی کمشنر مردان کا سست روی کا شکار زیر تعمیر تحصیل کمپلیکس رستم کا دورہ

ترقیاتی کاموں کا جائزہ عوام کو انکی دہلیز پر سہولیات فراہم کرنے کیلئے تحصیل رستم کمپلیکس کا تعمیراتی کام ایک ماہ میں مکمل کرنے کی ہدایات کی

پیر 1 مارچ 2021 21:45

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مارچ2021ء) عوامی مشکلات کو مد نظر رکھتے ہوئے ڈپٹی کمشنر مردان حبیب اللہ عارف کا سست روی کا شکار زیر تعمیر تحصیل کمپلیکس رستم کا دورہ اور ترقیاتی کاموں کا جائزہ۔ڈپٹی کمشنر نے تحصیل کمپلیکس میں مختلف تعمیر شدہ بلاکس کا جائزہ لیا اور استعمال شدہ مٹیریل کا معائنہ کرتے ہوئے اطمینان کا اظہار کیا جبکہ ترقیاتی کام میں سست روی دکھانے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ محکموں کو ایک ماہ کے اندر تمام تر کام مکمل کرنے اور محکمہ جنگلات کو پودے لگانے کی ہدایات جاری کی۔

اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنائنس اینڈ پلانگ نیک محمد، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر رستم گل نواز افریدی، ایگزیکٹیو انجئنیر بلڈنگ اقبال شاہ سمیت واپڈا اور ٹی ایم اے کے افسران موجود تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ تحصیل رستم کی عوام کے مسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے ایک ماہ کے اندر اندر تمام تر ترقیاتی کام مکمل کرنے کے بعد تحصیل رستم کی عوام کو انکی دہلیز پر سہولیات فراہم کرنے کیلئے اسسٹنٹ کمشنر ، تحصیلدار و نائب تحصیلدار کے دفاتر، سروس ڈیلوری سنٹر کو مردان سے رستم منتقل کر دیا جائیگا۔

مذید ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ سول کورٹس اور ضلعی محکوں کے سب آفسز کو بھی جلد ہی تحصیل کمپلیکس رستم میں منتقل کر دیا جائیگا تاکہ عوام کو سرکاری کاموں کیلئے مردان آنے کی زحمت نہ ہو۔مزید برآں ڈپٹی کمشنر نے رستم بازار کا بھی دورہ کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے اشیا خودنوش کی قیمتوں و سرکاری نرخنامہ آویزاں کرنے کے حوالے سے چیکینگ کرتے ہوئے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر کو ٹی ایم اے کے تعاون سے رستم بازار کو تجاوزات سے پاک کروا نے اور اشیا خوردنوش کو سرکاری نرخنامہ کے مطابق فروخت کو یقینی بنانے کی ہدایات جاری کی۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں