سینیٹ امیدوار عباس آفریدی کے پشاور میں گودام پر پولیس کا چھاپہ، امیدوار موجود نہیں تھے

پیر 1 مارچ 2021 22:16

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مارچ2021ء) پشاور میں پولیس نے رِنگ روڈ پر مسلم لیگ ن کے رہنما عباس آفریدی کے گودام پر چھاپہ مارا تاہم امیدوار موجود نہیں تھے ،پشاور میں پولیس نے رنگ روڈ پر سیمنٹ کے گودام پر چھاپا مارا ،وہ گودام مسلم لیگ ن کے سینیٹ کے امیدوار عباس آفریدی کا ہے،چھاپے کے دوران عباس آفریدی موجود نہیں تھے۔

(جاری ہے)

عباس افریدی کے مطابق پولیس نے ہراساں کرنے کیلئے میرے گودام پر چھاپا مارا، گودام میں تقریباً 70 ورکر کام کر رہے ہیں۔پولیس کے مطابق گودام پر چھاپا غلط فہمی پر مارا گیا، گودام کو سیل کیا گیا تھا، اب سیل ہٹادی ہے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں