کرپشن سے پاک معاشرے کی تشکیل کیلئے تاریخی اقدامات اٹھارہے ہیں، معاون خصوصی ریاض خان

منگل 2 مارچ 2021 20:32

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مارچ2021ء) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے مواصلات وتعمیرات ریاض خان نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کرپشن سے پاک معاشرے کی تشکیل کیلئے تمام اقدامات اُٹھا رہی ہے،وزیراعظم عمران خان، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کی قیادت میں ملک درست سمت کی جانب گامزن ہو چکا ہے، حکومتی اصلاحات سے متاثر ہو کر بونیر میں آئے روز پی ٹی آئی میں شمولیتوں کا سلسلہ جاری ہے اور لوگ جوق در جوق پی ٹی آئی میں شامل ہو رہے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے حلقہ پی کی20 بونیرمیں پیر بابا پاچا کلے اور غازی خانے میں شمولیتی تقاریب سے خطاب میں کیا۔ اس موقع پرکئی اہم سیاسی شخصیات نے اپنے پورے خاندان اور سیکڑوں ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا اور موجودہ حکومت اور معاون خصوصی ریاض خان کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

معاون خصوصی ریاض خان نے پارٹی میںنئے شامل ہونے والوں کو مبارکباد دی اور ان کو پارٹی کی ٹوپیاں بھی پہنائیں۔

تقریب سے خطاب کے دوران معاون خصوصی ریاض خان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی میرٹ کی بالادستی پر یقین رکھتی ہے اور یہی وجہ ہے کہ آج ملک میں تمام فیصلے میرٹ اور شفافیت پر ہو رہے ہیں جو کہ وزیراعظم عمران خان کا وژن ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کی پالیسیوں کو مد نظر رکھتے ہوئے لوگ جو ق در جوق پی ٹی آئی میں شامل ہو رہے ہیں جو عوام کا پی ٹی آئی پر اعتماد کا اظہار ہے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں