انسدادِ پولیو جائزہ اجلاس، ڈپٹی کمشنر سوات جنید خان نے انتظامی امور کا جائزہ لیا، مہم 29 مارچ سے شروع ہوگی

منگل 2 مارچ 2021 20:32

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مارچ2021ء) ڈپٹی کمشنر سوات جنید خان کی زیرِ صدارت انسدادِ پولیو اجلاس ڈی سی آفس سیدو شریف میں منعقد ہوا جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل حامد علی، تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز کے علاوہ ڈی ایچ اوسوات ڈاکٹر محمد سلیم خان،این سٹاپ آفیسر ڈاکٹر کفایت اللہ، تعلیم، صحت، پولیس اوردیگر متعلقہ محکموں کے افسران اور نمائندوں نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈی سی سوات کو مہم کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں تمام انتظامی امور پر تفصیلی غور و خوض بھی کیا گیا اور ان کو قطعی شکل دی گئی۔ پانچ روزہ قومی انسداد پولیو مہم 29 مارچ سے شروع ہورہی ہے۔سوات میں مہم کے لیے 385 ایریا انچارج اور 86 یونین کونسل میڈیکل آفیسرزکے زیرِ نگرانی 1763 ٹیمیں تشکیل دی جاچکی ہیں۔جو مجموعی طور پر 494795 پچوں کو گھر گھر جاکرپولیو سے بچاؤ کے ویکسین پلائیں گے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں