پیغام یونین کاپیسکوہیڈکوارٹرمیں دھرنادینے کافیصلہ

منگل 2 مارچ 2021 21:28

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 مارچ2021ء) عدالتی فیصلوں پرعمل درآمد نہ کرنے اور پیسکوانتظامیہ کی ہٹ دھرمی نے احتجاج کرنے پرمجبور کیاہے۔ واپڈامیں کرپٹ مافیا کی پشت پناہی کرنے پر مزیدخاموشی اختیارکرناظلم کے مترادف ہے ۔پیغام یونین کے جائز مطالبات کی منظوری تک پیسکوہیڈکوارٹرپشاورمیں دھرناہوگا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہارپیسکوایمپلائز پیغام یونین کے صوبائی چیئرمین انورشیرخان کے علاوہ دیگر عہدیداروں نے پیسکوہیڈکوارٹرمیں دھرنے کے شرکا سے خطاب کے دوران کیا۔

اس موقع پر ملی لیبرفیڈریشن کے صدر اورپیغام یونین کے صوبائی چیف کوارڈی نیٹر عبدالستارہوتی ،صوبائی جنرل سیکرٹری اصغرخٹک بھی موجود تھے۔ شرکا نے کہاکہ عدالتی فیصلوں پرعمل درآمد نہ کرنے کے باعث پیغام یونین بھی احتجاج پرمجبورہوچکی ہے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں