29 مارچ شروع ہونے والی 5 روزہ این آئی ڈی پولیو مہم کے حوالے سے ضلعی انسداد پولیو کمیٹی میٹنگ کا انعقاد

منگل 2 مارچ 2021 22:05

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مارچ2021ء) ڈپٹی کمشنر مردان حبیب اللہ عارف کی زیر صدارت میں 29 مارچ 2021 سے شروع ہونے والی 5 روزہ این آئی ڈی پولیو مہم کے حوالے سے ضلعی انسداد پولیو کمیٹی میٹنگ کا انعقاد ہوا جس میںڈپٹی کمشنر کو این سٹاپ آفیسر ڈاکٹر زیشان نے تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ رواں 5 روزہ انسداد پولیو مہم 29 مارچ سے شروع ہوگی جس میں 5 سال تک عمرکے کل 425394 بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائینگے جس کیلئے 1313 موبائل، 93 فکسڈ، 50 ٹرانزٹ، 8رومنگ، 87 یو سی ایم اوز اور 357 ایریا انچارج کی ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہے جنکی حفاظت کیلئے پولیس اہلکار تعینات کئیے جائینگے۔

موبائل ٹیمیں انسداد پولیو مہم کے دوران گھر گھر جا کر 5سال تک عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں گے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل مجیب الرحمٰن، اسٹنٹ کمشنر مردان میڈم ثمن عباس، اسسٹنٹ کمشنر تخت بھائی انیلہ فہیم،ایڈیشنل اے سی کاٹلنگ کامران و رستم گل نواز افریدی،محمد یار خان و عبدالمقسط، ڈی ایچ او ڈاکٹر کچکول، کوارڈینیٹر ای پی آئی،مولانہ اسرار الحق، خفیہ اداروں سمیت محکمہ پاپولیشن، صحت، ایجوکیشن و پولیس کے نمائندوں نے شرکت کی۔

ڈی سی مردان نے کہا ہے کہ پولیو ایک موذی مرض ہے اور ضلعی انتظامیہ کی کوششوں کی وجہ سے یہ مرض خاتمے کے قریب ہے اس سلسلے میں علمائے کرام، بلدیاتی نمائندگان، پٹواریوں کی خدمات حاصل کی جائے اور آگاہی بھی پھیلائی جائے تاکہ انکاریوں کی تعداد کو کم کیا جاسکے۔مذید انہوں ضلعی پولیس کو ہدایت کی کہ رواں مہم میں سیکیورٹی انتظامات مکمل کئیے جائیں تاکہ کسی ناخوشگوار واقع سے بچا جاسکے جبکہ محکمہ بلدیات، ریونیو و دیگر کے عملہ کو ہدایت کی کہ آنے والی مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں تاکہ انسداد پولیو مہم کو کامیاب بنایا جاسکے اور مذید ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ مہم میں رکاوٹ ڈالنے والوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائے جائیگی۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں