خیبرپختونخو سینٹ الیکشن، سات جنرل نشستوں پرپی ٹی آئی کے پانچ اوراپوزیشن کے دوامیدوارسینیٹرزمنتخب

جمعرات 4 مارچ 2021 00:04

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مارچ2021ء) خیبرپختونخواسے سینٹ کی سات جنرل نشستوں پرپی ٹی آئی کے پانچ اوراپوزیشن کے دوامیدوارسینیٹرزمنتخب ہوگئے کامیاب امیدواروں میں پی ٹی آئی کے شبلی فراز،محسن عزیز،لیاقت ترکئی،فیصل سلیم اورذیشان خانزادہ جبکہ جے یوآئی کے مولاناعطاء الرحمن اور اے این پی کے حاجی ہدایت اللہ شامل ہیں۔

صوبے سے سینٹ کی سات نشستوں پر پی ٹی آئی کے پانچ اوراسکی اتحادی جماعت کاایک امیدوارجبکہ اپوزیشن کے تین امیدواروں کے مابین مقابلہ تھا۔ الیکشن کمیشن کے مطابق ابتدائی نتائج میں پی ٹی آئی کے امیدواروں شبلی فراز نی19، محسن عزیزنی19، اورلیاقت ترکئی نے بھی 19ووٹ حاصل کئے جبکہ فیصل سلیم نی17،ذیشان خانزادہ نی14اوراتحادی جماعت باپ کے امیدوارتاج محمدآفریدی نی17ووٹ حاصل کئے اسی طرح اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے اے این پی کے ہدایت اللہ نی16، جے یوآئی کے عطاء الرحمن نی15اورمسلم لیگ کے عباس خان نی11ووٹ لئے ایک ووٹ مستردقرارپایا جنرل نشست پر کامیابی کیلئے تقریباً18.13ووٹوں کی ضرورت تھی جسکی بناء پر شبلی فراز،محسن عزیز اور لیاقت ترکئی کے درمیان مقابلہ ٹائی ہوا جس کے بعدقرعہ میں محسن عزیز پہلے،لیاقت ترکئی دوسرے اور شبلی فراز تیسرے نمبرپرکامیاب قرارپائے باقی چارامیدواروں کی کامیابی کیلئے دوسری ترجیحی یعنی سرپلس ووٹو ں کی گنتی کاعمل شروع ہوا جس میں باپ پارٹی کے تاج محمد کی14.10، ذیشان خانزادہ کی14.40،فیصل سلیم کی17.10اورحاجی ہدایت اللہ کی16.35ووٹ نکلے بعدازاں ایلیمینیشن رائونڈمیں ن لیگ کے عباس خان مقابلے کی دوڑسے باہرنکل گئے جسکے نتیجے میں پی ٹی آئی کے دوامیدواروں فیصل سلیم اورذیشان خانزادہ جبکہ اپوزیشن کے بھی دو امیدواروںحاجی ہدایت اللہ اورمولاناعطاء الرحمن نے کامیابی سمیٹی۔

(جاری ہے)

سینیٹ انتخابات میں شاندارکامیابی پروزیراعلیٰ ہائوس پشاورمیں جشن منایاگیا جس میں وزیراعلیٰ محمودخان ،اراکین اسمبلی اور نومنتخب سینیٹرزنے ایک دوسرے کومبارکبادپیش کی اور مٹھائیاں تقسیم کیں۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں