جج آفتاب آفریدی قتل کیس،گاڑی پر فائرنگ کرنے والے 2 ملزمان گرفتار

جمعرات 22 اپریل 2021 23:49

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اپریل2021ء) جج آفتاب آفریدی قتل کیس میں مزید 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا جس کے بعد گرفتار ملزمان کی تعداد 5 ہوگئی۔

(جاری ہے)

ڈی پی او کے مطابق ملزمان محمد ذاکر اور شہزاد نے جج کی گاڑی پر فائرنگ کی تھی، دونوں ملزمان کا تعلق پشاور سے ہے۔انسداد دہشتگردی عدالت کے جج آفتاب آفریدی، ان کی اہلیہ اہلیہ، بہو اور نواسے کو 4اپریل کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا تھا۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں