مردان ،کرونا وائرس کے پھیلائو کو روکنے کیلئے بعض علاقوں میں 14 دن کیلئے سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

جمعرات 22 اپریل 2021 23:50

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اپریل2021ء) ڈپٹی کمشنر مردان حبیب اللہ عارف نے کورونا وائرس پھیلاؤ خدشات کے پیش نظر ایک اعلامیہ جاری کیا جس کے مطابق یوسی بیزو خرکی، محلہ تور زئی، یو سی بغدادہ پوہان کالونی، گلی نمبر 3 ، یو سی قاسم، محلہ صاحبزادہ، یوسی پلو ڈھیری چینہ کلے سیکٹر E گلی نمبر 5 شیخ ملتون محلہ سودھر وال ساولڈھیر میں کرونا وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کی نشاندہی پر 14 دن کیلئے سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

مذکورہ یوسیز /محلوں میں کرونا وائرس کے کیسز مثبت آنے پر 23 اپریل 2021 رات ساڑھے بارہ بجے سے 14 دن کیلئے سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کیا گیاہے۔ اعلامیے کے مطابق متاثرہ علاقوں میں ہر قسم کی نقل و حمل پر پابندی ہوگی۔ڈپٹی کمشنر کی ہدایات پر لاک ڈائون کے علاقے میں اشیاء خورد ونوش و میڈیکل سروسز کی فراہمی سمارٹ لاک ڈائون سے مستشنی ہوگی تاہم لاک ڈائون کے علاقے میں ٹی ایم ایز و واٹر سنیٹیشن سروسز کمپنی کی جانب سے روزانہ کی بنیاد پر صفائی ستھرائی، جراثیم کش سپرے اور گندگی اٹھائی جائیگی

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں