خیبر پختونخوا حکومت نے دو افسران کے تبادلوں اور تعیناتیوں کے احکامات جاری کئے

جمعرات 22 اپریل 2021 23:56

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اپریل2021ء) حکومت خیبر پختونخوا نے فوری طور پر عوامی مفاد میں دو افسران کے تبادلوں اور تعیناتیوں کے احکامات جاری کئے ہیں تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر صنعت خیبر پختونخوا جوہر علی شاہ ( پی ایم ایس۔

(جاری ہے)

بی اایس19) کو تبدیل کرکے ان کو اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی جبکہ ڈپٹی سیکرٹری وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ خیبر پختونخوا محمد یاسر حسن ( پی ایم ایس ۔بی ایس18) کو تبدیل کرکے ان کو بحیثیت ڈائریکٹر صنعت خیبر پختونخوا تعینات کیا گیا۔ا س امر کا اعلان اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ حکومت خیبر پختونخوا کی جانب سے جاری کردہ ایک اعلامیہ میں کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں