تبدیلی کے دعویداروں نے عوام کو رلا دیا ہے،عرفان آفریدی

ضروریات زندگی کی اشیاء کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگی ہیں

جمعہ 23 اپریل 2021 22:38

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اپریل2021ء) پیپلزیوتھ آرگنائزیشن کے ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری عرفان آفریدی نے صوبہ میں بڑھتی ہوئی مہنگائی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک طرف پابندیوں کی وجہ سے کاروبار متاثر ہیں تو دوسری طرف مہنگائی میں بھی روز بروز اضافہ ہورہا ہے جس نے عام آدمی ‘دیہاڑی دار طبقہ‘چھوٹے تاجروںاور دوکانداروں کو پریشانی میں مبتلا کردیا ہے انھوں نے مزید کہا کہ اس صورتحال میں حکومت نام کی کوئی چیز نظر نہیں آرہی ہے جو مہنگائی کنٹرول کرنے سمیت غریب عوام کو ریلیف دے سکے ‘اپنے ایک بیان انہوں aنے کہا کہ عوام کو سبز باغ دکھانے اور تبدیلی کے دعویداروں نے غریب عوام کو رلا دیا ہے۔

موجودہ صورتحال میں سبزیاں ، پھل ، دالیں ، گھی ، چینی ، آٹا اور دیگر ضروریات زندگی کی اشیاء کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگی ہیں اور یہ غریب عوام کی دسترس سے باہر ہو چکی ہے۔

(جاری ہے)

ملک میں جاری مہنگائی کی لہر نے غریب عوام کا جینا حرام کر دیا ہے جبکہ حکومتی معاونین ، خصوصی اور مشیر وزیر اعظم سب اچھا ہے کی رپورٹ دیکر ملک کو مسائل کی دلدل میں دھکیل رہے ہیں رمضان المبارک میں بھی مافیا عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے میں مصروف ہیں جس کے باعث شہری شناختی کارڈ پر چینی کے حصول کیلئے روزے کی حالت میں قطاروں پر غریب عوام غوار ہو رہے ہیںانہوں نے کہا حکومت غریب عوام کو سستا بازاروں کے نام پر دھوکہ دے رہے ہیں ۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں