پشاور، ٹریفک قوانین و کورونا ایس پیز خلاف ورزیوں پر 14576 افراد پر جرمانے عائد

ٹریفک حکام اور وارڈنز شہر کے تمام سیکٹروں میں جاری مہمات کے تحت کارروائیوں کا سلسلہ مزید تیز کرے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنیوالوں کیساتھ نرمی نہ برتی جائے، چیف ٹریفک آفیسر عباس مجید خان مروت

جمعہ 23 اپریل 2021 22:38

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اپریل2021ء) سٹی ٹریفک پولیس پشاور نے ایک ہفتے کے دوران ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیاں کرنے پر 14576 افراد کو چالان کیا۔ تفصیلات کے مطابق *چیف ٹریفک آفیسر عباس مجید خان مروت کی ہدایت پر سٹی ٹریفک پولیس پشاور کے ایس پیز‘ ڈی ایس پیز‘ ٹریفک آفیسرز اور دیگر ٹیموں کی جانب سے شہر بھر میں کورونا وائرس سے نمٹنے کی خاطر آگاہی دینے کا سلسلہ جاری ہے۔

اس سلسلے میں شہریوں کو کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے آگاہی دی جاتی ہے تاکہ کورونا وائرس پر قابو پایا جا سکے اس ضمن میںایس او پیز کی خلاف ورزی ماسک استعمال نہ کرنے اور سماجی فاصلہ نہ رکھنے پر 5202 افراد کیخلاف کارروائیاں عمل میں لائی گئی ہیں جبکہ نو پارکنگ زون میں گاڑیاں پارک کرنے پر 869‘ ڈرائیونگ لائسنس نہ رکھنے پر 189،ہیلمٹ کے بغیر موٹر سائیکل چلانے پر 2665 افراد, سیٹ بلٹ نہ باندھنے پر 250 جبکہ دیگر ٹریفک قوانین پر 5401 افراد کو چالان کیا گیا۔

(جاری ہے)

چیف ٹریفک آفیسر عباس مجید خان مروت نے کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے آگاہی مہم جاری رکھنے، کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی، سماجی فاصلہ نہ رکھنے اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیاں کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے اور کہا کہ شہری حکومتی احکامات پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں اور اپنے گھروں تک محدود رہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنیوالوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائیگا اس سلسلے میں کسی کیساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائیگی۔ انہوں نے ٹریفک حکام کو ہدایت کی کہ وہ شہر کے تمام سیکٹروں میں ٹریفک سے متعلق جاری مہمات پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں اس سلسلے میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائیگی۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں