ضلع بنوں میں کرونا سے شرح اموات بڑھ گئی،محمد زبیر خان نیازی

جمعہ 23 اپریل 2021 22:55

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اپریل2021ء) ڈپٹی کمشنر بنوں کیپٹن (ر) محمد زبیر خان نیازی نے کہا ہے کہ ضلع بنوں میں کرونا کے تیسری لہر میں اضافے سے شرح اموات بھی بڑھ گئی ہے۔ جس کے روک تھام کی مد میں ٹیسٹ کرنے کی استعداد، کرونا کے علامات رکھنے والے مریضوں کی نشاندہی، اور ویکسین لگوانے کے عمل میں تیزی کو بروئے کار لایا جائے۔ اس مقصد کیلئے رابطہ نمبروں کا اجراء بھی کیا گیا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کے روز اپنے دفتر میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر بنوں اور فوکل پرسن برائے کرونا ضلع بنوں اسسٹنٹ کمشنر شوکت خان کے ہمراہ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ ڈپٹی کمشنر بنوں محمد زبیر خان نیازی نے عوام کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر صورتحال ایسے ہی تشویشناک رہی تو ضلعی انتظامیہ سخت لاک ڈاؤن کرنے کی آپشن پر غور کرے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عوام اس موذی وبا کو ہر گز کم اور ہلکا نہ سمجھے کیونکہ صوبائی سطح سے لیکر ضلعی سطح تک کرونا کی شرح میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔لہذا احتیاط کا دامن ہاتھ سے نہ جانے دیا جائے۔تاکہ قیمتی جانوں کے ضیاع کو روکا جا سکے۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر بنوں نے کہا کہ کرونا ایک وبا ہے احتیاط اس سے بچنے کی دوا ہے کے مصداق عوام احتیاط کا دامن ہاتھ سے نہ جانے دیں۔اور اپنے پیاروں کی زندگیوں کو محفوظ بنانے میں اہم کردار فریضہ بھی سمجھ کر ادا کرتے رہیں۔انہوں نے کرونا شرح اموات میں اضافے کو باعث تشویش قرار دیتے ہوئے عوام سے اپیل کیکہ وہ کرونا سے بچاؤ کے لیے ایس او پیز پر من و عن عمل کو یقینی بنانے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں