ٹ*جماعت اسلامی خیبرپختونخوا نے فلسطینی عوام کے لیے غزہ فنڈز کا قیام

) 30 مئی کو پشاور میں آزادی قبلہ اول ملین مارچ کا اعلان کردیا ۔ ملین مارچ میںخیبرپختونخوا کے لاکھوں غیرت مند عوام شرکت کے لیے مظلوم فلسطینی عوام سے یکجہتی کا اظہار کریںگے ۔ مشتاق احمد خان کی مرکز اسلامی پشاور میںہنگامی پریس کانفرنس میںاعلان

اتوار 16 مئی 2021 19:40

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 مئی2021ء) امیر جماعت اسلامی خیبرپختونخوا سینٹر مشتاق احمد خان نے مرکز اسلامی پشاور میںپریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ میں فلسطینی عوام پر اسرائیل کے بدترین دہشت گردی نے دنیا کو تیسر ے جنگ عظیم کی طرف دھکیل دیاہے اور بیت المقدس پر اسرائیلی قبضہ کے نتیجے میں قبلہ اول اور مسلمانوں کے وجود کو خطرہ ہے ۔

اس وقت اسرائیلی فوج کے مطابق 130 جنگی طیارے غزہ کے گیارہ لاکھ آبادی اور 360 مربع کلومیٹر پر جنگی کاروائیوں میںحصہ لے رہے ہیں جب کہ ٹینک اور دیگر جنگی سامان اس کے علاوہ ہیں ۔سرائیل ایک ناجائز ریاست ہے۔ فلسطین فلسطینیوں کا ہے۔ قبلہ اول دنیا بھر کے مسلمانوں کے لیے عزت و تقدس کا مرکز ہے۔ یہ وہ مقام ہے جہاں خاتم الانبیا ء حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے تمام انبیاکرامؑ کی امامت فرمائی۔

(جاری ہے)

آج قبلہ اول ، مسجد اقصیٰ صیہونیت کے قبضے میں ہے۔قبلہ اول کا تحفظ حرمین شریفین کا تحفظ ہے اور اس کے دفاع سے غفلت حرمین شریفین کے دفاع سے غفلت کے مترادف ہے ۔ قائداعظم نے بھی اسرائیل کو ناجائز ریاست اور امت مسلمہ کے دل میںخنجر قراردیا تھا۔اسرائیل فلسطینی عوام کی نسلی صفائی کر رہی ہے اور انسانیت کے خلاف جرائم میں ملوث ہے اور ریاستی دہشت گردی کا ارتکاب کر رہی ہے ۔

امت مسلمہ آخری فرد ، خون کے آخری قطرے اور زندگی کے آخری سانس تک قبلہ اول کی حفاظت کرے گی۔ جماعت اسلامی خیبرپختونخوا فلسطینی عوام کے مدد کے لیے غزہ فنڈز اور 30 مئی بروز اتوار پشاور میںعظیم الشان آزادی قبلہ اول ملین مارچ کا اعلان کرتی ہے ۔ غزہ فنڈز کے لیے تحصیل اور ضلع کے سطح پر امدادی کیمپس قائم کریں گے ۔آزادی ملین مارچ قبلہ اول کے آزادی کے لیے طاقتور آواز ہوگی۔

آزادی قبلہ اول ملین مارچ کے لیے جنرل سیکرٹری عبدالواسع کے سربراہی میںانتظامی کمیٹی قائم کردی گئی ہے ،ملین مارچ میںلاکھوں غیرت مند عوام بھرپور شرکت کرکے فلسطینی عوام کو یقین دلائیں گے کہ ہم ان کے پشت پر ہیں ۔ اس موقع پر ڈپٹی جنرل سیکرٹری مولانا ہدایت اللہ ، نائب صدور جے آئی یوتھ شاہ جہان آفریدی ، نورغلام آفریدی ، نورالواحد جدون اور دیگر قائدین بھی موجود تھے ۔

مشتاق احمد خان نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ رمضان المبارک اور عید میں بیت المقدس کے تقدس کو پامال کیاگیا اور مسلمانوں کو زبردستی بے دخل کیاگیا۔ غزہ میںلوگوں نے لہولہان عید گزاری ۔ انہوںنے کہاکہ360 مربع کلومیٹر کے علاقے میں ایک ہفتے کے اندر چھ سو سے زائد حملے کیے گئے ۔ انہوںنے کہاکہ جماعت اسلامی اس ظلم اور بربریت کی شدید مذمت کرتی ہے اور حکومت سے مطالبہ کرتی ہے کہ فلسطین کے مسئلے پر پارلمینٹ کا مشترکہ اجلاس بلائے اور متفقہ قرارداد کے ذریعے فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کریں ۔

انہوںنے کہاکہ او آئی سی کے اجلاس کو نتیجہ خیز بنایا جائے اور اسرائیل کے ساتھ ہر قسم کے تجارتی معاہدوں کاختم کریںاور اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ کریں ۔ انہوںنے 57 اسلامی ممالک سے مطالبہ اپنے مالی وسائل ، سفارتی و اخلاقی حمایت استعمال کریں اور غزہ کے عوام کے تحفظ کو یقینی بنائیں ۔ انہوںنے کہاکہ او آئی سی قبلہ اول کے آزادی اور فلسطینی عوام کے تحفظ کا روڈ میپ تیا ر کریں ۔ انہوںنے یہ بھی مطالبہ کیا کہ57 اسلامی ممالک فلسطین کے لیے مشترکہ ملٹری آپریشن کی تیاریاں کریں اور فلسطینیوں کے تحفظ کے لیے اسرائیل پر دبائو ڈالیں ۔ انہوںنے حماس کے جدوجہد آزادی اور فلسطینی عوام کے دفاع کے لیے کوششوںپر حماس اور خالد مشعل کو خراج تحسین پیش کی

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں