بیگم نسیم ولی تاریخ ساز سیاسی شخصیت تھیں، میاں افتخار حسین

اتوار 16 مئی 2021 21:45

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2021ء) عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے سینئر رہنما میاں افتخار حسین نے کہا ہے کہ بیگم نسیم ولی ایک تاریخ ساز سیاسی شخصیت تھیں۔

(جاری ہے)

چارسدہ میں میڈیا سے گفتگو میں میاں افتخار حسین نے کہا کہ پارٹی کے اندر بیگم نسیم ولی خان کو ماں کا درجہ حاصل تھا۔انہوں نے کہا کہ پختون معاشرے میں خواتین کی سیاست میں شرکت کے حوالے سے بیگم نسیم ولی خان کا کردار مثالی تھا۔اے این پی رہنما نے کہا کہ بیگم نسیم ولی خان نے ہمیشہ جمہوریت اور جمہوری اداروں کی بالادستی کی جنگ لڑی۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں