کورونا مریضوں کی نشاندہی، طور خم پر کتے تعینات نہ ہوسکے

اتوار 16 مئی 2021 21:45

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2021ء) پاک افغان سرحدی گزر گاہ طور خم پر سراغ رساں کتوں کی تعیناتی نہیں ہوسکی۔سیکیورٹی حکام کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اجلاس میں 16 مئی کو طورخم بارڈر پر کتوں کی تعیناتی کا فیصلہ کیا گیا تھا۔سیکیورٹی حکام کے مطابق طور خم سرحد پر سراغ رساں کتوں کی تعیناتی آئندہ 2 روز میں ہوجائے گی۔

(جاری ہے)

این سی او سی نے کورونا مریضوں کی نشاندہی کے لیے طور خم پر سراغ رساں کتوں کی تعیناتی کا فیصلہ کیا تھا۔این سی او سی کے نوٹیفکیشن کے مطابق سراغ رساں کتے مسافروں کی تلاشی میں بھی اہم کردار ادا کریں گے، اس لیے انہیں 16 مئی سے طورخم سرحدی گزرگاہ پر تعینات کیا جائے گا۔ڈی سی ارشد منصور کے مطابق طورخم سرحدی گزرگاہ کے ذریعے یومیہ 10 ہزار افراد آمدورفت کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں