کوئی سیاسی و ذاتی عزائم ہیں نہ ہی وہ مخالیفین کیطرح انتقامی سیاست پر یقین رکھتے ہیں، ،ہشام انعام اللہ

ہفتہ 12 جون 2021 20:16

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جون2021ء) علاقہ بخمل احمدزئی سے تعلق رکھنے والے ایک نمائندہ وفد نے ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت حاجی محمد جمیل خان اور سابق ناظم یوسی بخمل احمدزئی ملک نصیر خان کی سربراہی میں صوبائی وزیر سماجی بہبود خیبر پختونخوا ڈاکٹر ہشام انعام اللہ خان سے انکی رہائشگاہ پشاور میں ملاقات کی۔ وفد نے صوبائی وزیر کو علاقہ احمدزئی کے عوامی مطالبات سے آگاہ کیا تاہم وفد نے انکی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا اور نرسنگ و پیرامیڈیکس کالجز منصوبوں کو غزنی خیل کمپلیکس میں تعمیر کرنے کے اقدام کو سراہا اور ضلع میں ٹراماسنٹر، ڈسٹرکٹ ہسپتال کی اپ گریڈیشن، ریسکیو 1122، مختلف تعلیمی اداروں، رابطہ سڑکوں سمیت آبنوشی، آبپاشی اور سمال ڈیمز منصوبوں کی منظوری دینے و ترقیاتی کام کے آغاز پر ڈاکٹر ہشام انعام اللہ خان کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔

(جاری ہے)

وفد نے ضلع لکی مروت کی تعمیر وترقی میں ذاتی دلچسپی لینے پر وزیراعلیٰ محمود خان کا بھی تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔ صوبائی وزیر ڈاکٹر ہشام انعام اللہ خان نے کہا کہ انکے کوئی سیاسی و ذاتی عزائم ہیں نہ ہی وہ مخالیفین کیطرح انتقامی سیاست پر یقین رکھتے ہیں، سیاسی وابستگیوں سے بالا تر ہو کرضلع کے حقوق کے لیئے صوبائی و مرکزی سطح پر دن رات کوشاں ہیں اور حلقہ کے عوام کے اعتماد پر پورا اترتے ہوئے ضلع لکی مروت سے پسماندگی کو دور کرنا اور عوام کو پینے کے صاف پانی سمیت دیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے، گزشتہ 25 سالوں سے قابض مخالیفین کی نااہلی سے لکی مروت صوبے کا سب سے زیادہ پسماندہ ضلع بن کر رہ گیا مگر اب پی ٹی آئی کے دور حکومت میں انشاء اللہ اربوں کی لاگت سے جاری مختلف ترقیاتی منصوبوں سے جلد ہی عوام کا معیار زندگی بہتر ہوجائیگا۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں