ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر مجیب الرحمن کی زیر صدارت ڈی سی کانفرس روم میں ہنگامی اجلاس

ہفتہ 12 جون 2021 20:16

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جون2021ء) کورونا ویکسینیشن کے حوالے سے صوبائی حکومت کے جاری کردہ احکامات کی روشنی میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر مجیب الرحمن کی زیر صدارت ڈی سی کانفرس روم میں ہنگامی اجلاس منعقد ہوا جس میں اسسٹنٹ و ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرز و محکمہ صحت کے افسران اور نمائندوں نے شرکت کی۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے کورونا ویکسینیشن کے حوالے سے جاری کردہ احکامات پر اجلاس کے شرکاء کو تفصیلی بریفینگ دی۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے اسسٹنٹ و ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایات جاری کیں کہ وہ اپنی نگرانی میں طبی عملہ کے ہمراہ سرکاری و نجی اداروں سمیت مارکیٹوں/شاپنگ مالز میں کام کرنے والے افراد کی فوری طور پر ویکسینیشن کروانے کو یقینی بنائیں اور ڈپٹی کمشنر مردان حبیب اللہ عارف کے جاری کردہ ٹارگٹ کو روزانہ کی بنیاد پر مکمل کیا جائے۔مذید عوام کو ویکسینیشن کے حوالے سے اگاہی بھی فراہم کی جائے تاکہ زیادہ سے زیادہ افراد مستفید ہو سکیں۔.

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں