خیبر پختونخوا کے وزیر زکوٰة وعشر انورزیب خان سے ضلع خیبر کی مختلف تحصیلوں کی لوکل زکوٰة کمیٹیوں کے چیئرمین کی ملاقات

پیر 14 جون 2021 21:12

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جون2021ء) خیبر پختونخوا کے وزیر زکوٰة وعشر انورزیب خان سے ضلع خیبر کی مختلف تحصیلوں کی لوکل زکوٰة کمیٹیوں کے چیئرمین نے ملاقات کی اور گزارہ الاؤنس، جہیز فنڈ، سکول ومدارس وظیفہ سمیت زکوٰة فنڈ کی مستحقین میں تقسیم کے حوالے سے درپیش مسائل سے صوبائی وزیر کو آگاہ کرکے مختلف تجاویز بھی پیش کیں، صوبائی وزیر زکوٰة وعشر انورزیب خان نے انکے مسائل غور سے سنے اور انہیں جلدازجلد حل کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ ان مسائل کو خیبر پختونخوا زکوة وعشر کونسل کے اجلاس میں زیرغور لایاجائیگا اور ان پر تفصیل سے بات چیت کرکے ٹھوس حل نکالا جائیگا صوبائی وزیر نے کہا کہ زکوة فنڈ کی مستحقین میں منصفانہ اور شفاف طریقے سے تقسیم کرنے کیلیے ہر ممکن اقدام اٹھایاجائیگا انورزیب خان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی حکومت نئے ضم شدہ قبائلی اضلاع کی ترقی اور پسماندگی دور کرنے کیلیے تمام تر وسائل بروئے کار لارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں