خیبر پختونخوا کی تمام چھوٹی بڑی صنعتوں، ان کے مزدوروں، انتظامیہ اور تاجروں کیلئے لازمی و یکسینیشن پالیسی کے احکامات جاری

پیر 14 جون 2021 21:12

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جون2021ء) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (NCOC) کی ہدایات کی پیروی کرتے ہوئے اور صنعتی کارکنوں، ملازمین، مزدوروں اور ان کے اہل خانہ، آنے والے لوگوں اور پورے معاشرے کو کرونا وائرس کی وباء سے محفوظ بنانے کے لئے مجاز حکام نے خیبر پختونخوا کی تمام چھوٹی بڑی صنعتوں، ان کے مزدوروں، انتظامیہ اور تاجروں کے لئے لازمی و یکسینیشن پالیسی کے احکامات جاری کئے ہیں۔

(جاری ہے)

ان احکامات کا اعلان محکمہ صنعت و تجارت و فنی تعلیم حکومت خیبر پختونخوا کے تمام کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کے نام جاری کردہ ایک باقاعدہ مراسلے میں کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں