معاون خصوصی اطلاعات و اعلیٰ تعلیم کامران بنگش کی زیر صدارت ڈگری کالجز کے حوالے سے اجلاس

اگلے مالی سال سے تقریباً 30 سے زیادہ کالجز کو بہترین کارکردگی کی بنیاد پر ماڈل کالجز کا درجہ دیں گے۔ ان ماڈل کالجز کے قیام سے طلباء کو سٹیٹ آف دی آرٹ تعلیمی سہولیات فراہم کی جائیں گی،کامران بنگش

پیر 14 جون 2021 21:52

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جون2021ء) وزیراعلی خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے اطلاعات و اعلیٰ تعلیم کامران بنگش کی زیر صدارت ڈگری کالجز کے حوالے سے خصوصی اجلاس پیر کو سول سیکرٹریٹ میںمنعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈائریکٹر جنرل ہائیر ایجوکیشن ظہور نے معاون خصوصی کامران بنگش کو اساتذہ کرام، طلباء و طالبات، کالجز عمارات اور ماڈل کالجز پر پیش رفت و دیگر امور کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔

معاون خصوصی برائے اعلیٰ تعلیم کامران بنگش نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اگلے مالی سال سے تقریباً 30 سے زیادہ کالجز کو بہترین کارکردگی کی بنیاد پر ماڈل کالجز کا درجہ دیں گے۔ ان ماڈل کالجز کے قیام سے طلباء کو سٹیٹ آف دی آرٹ تعلیمی سہولیات فراہم کی جائیں گی جبکہ خیبرپختونخوا میں مارکیٹ کی ضرورت کے مطابق افرادی قوت بھی مہیا ہو سکے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ماڈل کالجز میں تعینات پرنسپلز کو بھی خصوصی مراعات دی جائیں گی۔ ہمارا مقصد ہر کالج کو ماڈل کالج بنانا ہے اور اس سلسلے میں فنڈز کی فراہمی یقینی بنا رہے ہیں۔ معاون خصوصی کامران بنگش نے اعلیٰ تعلیم کے حکام کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ماڈل کالجز کے حوالے سے کاغذی کارروائی جلد از جلد مکمل کی جائے تاکہ متعلقہ فورم سے اس کی منظوری لی جائی. وزیراعلی خیبرپختونخوا کی جانب اشارہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعلی محمود خان صوبے میں اعلیٰ تعلیم کے فروغ کے حوالے سے انتہائی ترقی پسند سوچ رکھتے ہیں تاکہ نوجوانوں کو تعلیمی مد میں تمام سہولیات آسانی کے ساتھ مہیا کی جا سکیں۔

وزیراعلی کی طرف سے واضح ہدایات ہیں کہ فنڈز کی فراہمی سمیت کوئی بھی چیلنج ترقیاتی اہداف کے حصول میں رکاوٹ نہ بنے۔ انہوں نے کہا کہ لاء کالجز، سافٹ وئیر انجنئیرنگ ڈگری، انکیوبیشن مراکز سمیت دیگر اعلیٰ تعلیمی خدمات کی فراہمی کے مراکز پر ایکسپرٹ ہوم ورک کرکے لائحہ عمل تیار کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں