تحصیل انتظامیہ تخت بھائی نے مختلف علاقوں میں جاری کورونا ویکسینیشن کی نگرانی کی

پیر 14 جون 2021 21:52

ْپشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جون2021ء) ڈپٹی کمشنر مردان حبیب اللہ عارف کی خصوصی ہدایات پر تحصیل انتظامیہ تخت بھائی نے مختلف علاقوں میں جاری کورونا ویکسینیشن کی نگرانی کی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر تخت بھائی زین علی رضا، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نور زلی خان و فرمان علی کا تحصیل تخت بھائی کے سرکاری، نجی اداروں سمیت بازاروں، مارکیٹوں اور دکانوں کا ریونیو سٹاف و ویکسینیشن ٹیموں کے ہمراہ دورہ، عوام کو کورونا ویکسینیشن کرنے کے حوالے سے اگاہ کیا اور ویکسینیشن نہ کرنے کے نقصانات سے آگاہ کیا تاہم آمادہ کرنے پر ویکسینیش کروائی۔

اس موقع پر 18 سال سے زائد عمر کے سینکڑوں افراد کو کورونا ویکسین کی پہلی خوراک لگائی جاچکی ہے جسکا عمل جاری ہے۔مزید اسسٹنٹ و ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نے بازاروں/مارکیٹوں، سرکاری و نجی اداروں میں کام کرنے والے افراد کو آگاہ کیا کہ کورونا ویکسینیشن محفوظ ہے۔لہذا لاک ڈائون سے بچنے کیلئے یہ ضروری ہے کہ ہم اپنی اور اپنے خاندان کی سلامتی کیلئے ویکسینیشن کروائیں۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں