عوامی نیشنل پارٹی کا چترال میں جاری لینڈسلائیڈنگ کے حوالے سے ہنگامی اقدامات اٹھانے کا مطالبہ

پیر 14 جون 2021 22:11

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 جون2021ء) عوامی نیشنل پارٹی خیبرپختونخوا کے صدر ایمل ولی خان نے چترال میں جاری لینڈسلائیڈنگ کے حوالے سے ہنگامی اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ چترال کے علاقہ ریشون میں تباہی ہوچکی ہے، عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ باچاخان مرکز پشاور میں مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے ایمل ولی خان نے کہا کہ حکومت کو فوری اور ہنگامی اقدامات اٹھانے ہوں گے، غفلت مزید تباہی پھیلاسکتی ہے۔

پورے پورے گائوں مسمار ہوچکے ہیں اور پانی کے زد میں آچکے ہیں۔

(جاری ہے)

پاکستانی حکومت اور ریاست ہمیشہ کی طرح غفلت کی نیند سورہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ صورتحال یہ ہے کہ بالائی چترال اور لوئر چترال کے درمیان رابطہ منقطع ہوچکا ہے۔اگرچترال کے عوام کے بچائو کیلئے اقدامات نہیں اٹھائے گئے تو خدانخواستہ یہ تباہی مزید بڑھ سکتی ہے۔ ایمل ولی خان نے کہا کہ چترال ایک خوبصورت ترین علاقہ ہے، اگر توجہ دی جائے تو سیاحت کیلئے بہترین مرکز بن سکتا ہے۔چترال پر توجہ دی گئی تو پوری دنیا کی توجہ کا مرکز بن سکتا ہے۔بدقسمتی سے حکومت کہیں اور مصروف نظر آرہی ہے اور عوام کے فلاح و بہبود کیلئے انکے پاس وقت ہی نہیں

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں