چیئرمین نیپراکا خیبرپختونخواکے توانائی منصوبوں کی جگہوں کا دورہ

منصوبے صوبے کی معیشت وتوانائی بحران پر قابوپانے میں مددگارثابت ہونگے،توصیف ایچ فاروقی

ہفتہ 19 جون 2021 20:33

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جون2021ء) نیشنل الیکٹرک پاوریگولیٹری اتھارٹی(نیپرا)کے چیئرمین توصیف ایچ فاروقی کی قیادت میں نیپراکے دیگرممبرزنے خیبرپختونخوامیں توانائی کے جاری منصوبوں کی جگہوں کا دورہ کیا۔ چیئرمین نیپراکے علاوہ ممبرنیپراخیبرپختونخواانجینئرمقصودانور،رحمت اللہ بلوچ ممبربلوچستان اوررفیق احمد شیخ ممبرنیپراسندھ سمیت پیڈوکے اعلیٰ افسران وپراجیکٹس حکام بھی وفدکے ہمراہ تھے۔

(جاری ہے)

نیپراممبرزکو خیبرپختوامیں محکمہ توانائی اوراسکے ذیلی ادارے پیڈوکے حکام کی جانب سے ضلع سوات میں84میگاواٹ مٹلتان پن بجلی منصوبے سمیت دیگرپراجیکٹ سائیٹس کے دورے کے موقع پر جامع بریفنگ دی گئی۔ اس دوران چیئرمین نیپراتوصیف فاروقی نے پیڈوکے جاری منصوبوں پرکام کی رفتارپراطمینان کا اظہارکرتے ہوئے ان منصوبوں کو مستقبل میں صوبے کی ترقی سمیت معیشت کے استحکام اورتوانائی بحران پرقابوپانے میں اہمیت کاحامل قراردیا۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں