حکومت عوام کو تمام تر سہولیات انکی دہلیز پر مہیا کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے،ڈی سی کوہاٹ

ہفتہ 19 جون 2021 20:33

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جون2021ء) صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی اور عوام کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر کوہاٹ کیپٹن (ر) عبدالرحمن نے اپنے دفتر سے فراہم کی جانے والی خدمات سے متعلق بذریعہ ٹیلی فون رابطہ کر کے عوام کی رائے حاصل کی ۔ اس موقع پر لوگوں نے اپنے مسائل ، شکایات، مشکلات اور تجاویز سے متعلق ڈپٹی کمشنر کو آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے مثبت تجاویز کو سراہا اور خدمات میں مزید بہتری کے ساتھ ساتھ لوگوں کو درپیش مسائل اور جائز شکایات کے ازالے کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کوہاٹ عوام کو تمام تر سہولیات انکی دہلیز پر مہیا کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔ علاوہ ازیں کسی کوبھی کوئی شکایت یا مسائل کا سامنا ہو تو میرے دفتر کے دروازے عوام کیلئے کھلے ہیں اور عوام کو سہولیات کی فراہمی میری ترجیحات میں شامل ہے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں