جمرود ،کمرے کی چھت گرنے سے خاتون اور اس کے دو بچے جاں بحق ،ایک زخمی

پیر 21 جون 2021 23:49

جمرود(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جون2021ء) جمرود کے علاقہ غنڈی میں گزشتہ شب سید نواز نامی شخص کے کمرے کی چھت گرنے سے ا ن کی بیوی اور دوبچے ملبے تلے دب کر جاں بحق گئے ہیں جبکہ اس سانحہ میں ایک بچہ زخمی ہوا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق جمرود کے علاقہ غنڈی میں گزشتہ شب آدھی رات سید نواز نامی شخص کے کمرے کی چھت اس وقت ان پر گر گئی جس وقت ان کا اہل خانہ محو خواب تھا جس کے نتیجے میں ان کی بیوی ایک سات سالہ بیٹا اور نوسالہ بیٹی ملبے کے تلے آکر شدید زخمی ہوگئے ، اطلاع پر ریسکیو 1122موقع پر جائے وقوعہ پہنچی اور او ر ملبے سے انہیں زخمی حالت میں نکالا جسے فوری طور پر علاج معالجے کیلئے پشاور منتقل کردیا گیا جہاںان میں سے تین افراد سید نواز کی بیوی اور ان کا سات سالہ بیٹا اور نو سالہ بیٹی کچھ دیر موت و حیات کی کشمکش میں مبتلا ہونے کے بعد جاں بحق ہو گئے ۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں