خیبرپختونخوا کو 2 لاکھ 40 ہزار سائنو ویک ویکسین کی خوراکیںموصول

3 لاکھ 98 ہزار شہریوں کی کورونا سے بچاؤ کی ویکسینیشن مکمل، سلسلہ بلا تعطل جاری ہے،ڈاکٹر نیاز محمد

پیر 21 جون 2021 23:51

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جون2021ء) خیبرپختونخوا کو وفاق سے کورونا سے بچاؤ کی ویکسین کی نئی کھیپ موصول ہو گئی ہے جس کے بعد ویکسین کی کم دستیابی کی شکایات دور ہو جائیں گی۔ اس حوالے سے تفصیلات بتاتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز خیبرپختونخوا ڈاکٹر نیاز محمد کا کہنا تھا کہ اتوار کی رات صوبے کو کورونا سے بچاؤ کی ویکسین کی نئی کھیپ موصول ہو گئی ہے جو کہ سائنو ویک ویکسین کی 2 لاکھ 40 ہزار ڈوزز پر مشتمل ہے۔

انہوں نے کہا کہ ویکسین کی طلب اور ویکسینیشن کے سلسلے کو جاری رکھنے کے لیے ویکسینز کی اضلاع کو فوری طور پر ترسیل بھی کر دی گئی ہے۔ آج سے صوبے بھر میں ویکسینیشن کا عمل بلا تعطل جاری ہو چکا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اب تک 3 لاکھ 98 ہزار 724 شہری کورونا سے بچاؤ کی ویکسینیشن مکمل کر چکے ہیں جبکہ ویکسین کی پہلی ڈوز لینے والے شہریوں کی تعداد 13 لاکھ 90 ہزار ہے۔

(جاری ہے)

صوبے میں اب تک مجموعی طور پر 17 لاکھ 11 ہزار سے زائد ویکسینز لگائی جا چکی ہیں۔ ڈی جی ہیلتھ سروسز کے مطابق صوبے میں اس وقت کل 675 مقامات پر ویکسین لگائی جا رہی ہے۔ جن میں 597 ویکسینیشن مراکز اور 36 ماس ویکسینیشن سینٹرز شامل ہیں۔ ویکسین مراکز کی تعداد میں مزید اضافہ کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے مزیدکہا کہ صوبے کے دور دراز علاقوں کے لیے 42 موبائل ویکسینیشن ٹیمیں بھی فعال ہیں

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں