خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈن اتھارٹی کو پورے صوبے تک توسیع دی جائے گی، وزیر خوراک کی ھدایت

پیر 21 جون 2021 23:51

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جون2021ء) خیبرپختونخوا کے وزیر خوراک و سائنس و انفارمیشن ٹیکنالوجی عاطف خان نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلالن اتھارٹی کو پورے صوبے تک وسعت دی جائیگی۔ اس سلسلے میں انہوں نے متعلقہ حکام کو عملی اور موثر اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی ہے۔ صوبائی وزیر نے معیاری خوراک کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے پشاور میں اسٹیٹ آف دی آرٹ فوڈ ٹیسٹنگ لیبارٹری کے قیام کیلئے بھی اقداماتن تیز کرنے کے احکامات دیئے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ڈویژنل سطح پر بھی فوڈ ٹیسٹنگ موبائل لیبز بھی قائم کی جائیں۔ یہ ھدایات انہوں نے خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی محکمہ خوراک کے زیر انتظام لائے جانے کے بعد تعارفی اور کارکردگی بارے میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے دیں۔

(جاری ہے)

اجلاس میں سیکرٹری محکمہ خوراک خوشحال خان، سیکرٹری محکمہ سائنس وانفارمیشن ٹیکنالوجی عنبر علی خان ،ڈائریکٹر جنرل خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اتھارٹی شاہ رخ علی خان، ایم ڈی خیبر پختونخوا آئی ٹی بورڈ علی محمود اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔

اس موقع پر اجلاس کون ڈائریکٹر جنرل نے تفصیلی بریفنگ دی۔ اجلاس سے خطاب میں صوبائی وزیر نے فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ فوڈ سیفٹی اتھارٹی کو ملک میں معیاری خوراک کی فراہمی کے حوالے سے ایک مثالی ادارہ بنایا جائیگا۔ فوڈ سیفٹی اتھارٹی ایکٹ میں کارکردگی مزید بہتر بنانے میں جو بھی قانونی پیچیدگیاں اب تک سامنے آئی ہیں، ان کون دور کرنے کے حوالے سے کام کیا جائے، تاکہ ترمیمی ایکٹ متعلقہ فورم سے منظور کرایا جائے۔

صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ اتھارٹی کے آپریشنز میں شفافیت لانے کے لئے آٹومیشن سسٹم متعارف کرایا جائے اور اس سلسلے میں فوڈ سیفٹی اتھارٹی خیبرپختونخوا آئی ٹی بورڈ کی معاونت حاصل کرے۔صوبائی وزیر نے متعلقہ حکام کو ھدایات دیتے ہوئے کہا کہ اتھارٹی کے آپریشنز میں شفافیت لانے کے لئے آٹومیشن سسٹم متعارف کرایا جائے اور اس سلسلین میں خیبرپختونخوا آئی ٹی بورڈ فوڈ سیفٹی اتھارٹی کی معاونت حاصل کرے۔

ڈی جی فوڈ سیفٹی اتھارٹی شاہ رخ علی خان نے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ فوڈ سیفٹی اتھارٹی نے مارچ 2018 میں صوبے کے سات ڈویژنل ہیڈکواٹرز میں کام کا آغاز کیا جسکا دائرہ کار اب مزید 15 اضلاع تک بڑھا دیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اتھارٹی نے گزشتہ چھ ماہ میں خوراک سے وابستہ 71 ہزار سے زائد کاروباروں کے معائنے کئے، جس کے دوران تقریبا 7 لاکھ کلو/ لیٹر غیر معیاری و مضر صحت اشیائے خوردنوش کو تلف کیاگیا، جبکہ ایک ہزار سے زائد کاروباروں کو بہتری کے لئے نوٹسز جاری کئے گئے۔

ان کا کہنا تھا کہ اتھارٹی کی کاوشوں سے صوبے میں کاروباری حضرات ماڈل فوڈ شاپس کی جانب جارہے ہیں اور اب تک صرف پشاور میں 200 کے قریب ماڈل ڈیری شاپس بنائی گئی ہیں۔ شاہ رخ علی خان کا کہنا تھا کہ فوڈ اتھارٹی کی ٹیمیں فیلڈ ٹیمیں سائنسی بنیادوں پر اشیائے خوردنوش کا جائزہ لیتی ہیں، جس کے لئے انہیں موبائل فوڈ ٹیسٹنگ کٹس فراہم کی گئی ہیں۔ جبکہ خوردنی اشیاء کا فوڈ ٹیسٹنگ لیبارٹری سے بھی تجزیہ کرایا جاتا ہی

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں