صوبائی بجٹ میں محکمہ مواصلات و تعمیرات کو سب سے زائد نئے منصوبے شامل کرنے کا کریڈٹ وزیراعلی محمود خان کو جاتا ہے ،ریاض خان

نئے سال کے بجٹ میں نئے سڑکوں کی تعمیر کے 69 منصوبے شامل ہیں: معاون خصوصی مواصلات و تعمیرات

پیر 21 جون 2021 23:51

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جون2021ء) خیبرپختونخوا کے نئے مالی سال کے بجٹ میں محکمہ مواصلات و تعمیرات کے تحت سب سے زائد نئے منصوبے شامل کرنے کا کریڈٹ وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان کو جاتا ہے۔ نئے سال کے بجٹ میں نئی سڑکوں کی تعمیر کے 69 منصوبے شامل ہیں۔ ان خیالات کا اظہار وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی برائے مواصلات و تعمیرات ریاض خان نے اپنے پشاور دفتر سے بجٹ کے حوالے سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کیا۔

معاون خصوصی ریاض خان نے کہا کہ صوبائی بجٹ میں ترقیاتی منصوبوں کیلئے 371 ارب روپے کی خطیر رقم مختص کی گئی ہے جو کہ تحریک انصاف کی حکومت کی کامیابی کا منہ بولتا ثبوت ہے ریاض خان کا کہنا تھا کہ صوبائی بجٹ ایک متوازن بجٹ ہے جس میں صوبے کے ہر طبقے کا خیال رکھا گیا ہے۔

(جاری ہے)

معاون خصوصی برائے مواصلات و تعمیرات نے صوبائی بجٹ کو عوام دوست اور غریب پرور قرار دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلی محمود خان کے وژن کے مطابق صوبائی حکومت نے ٹیکس فری اور فلاحی بجٹ پیش کیا ہے جس سے نہ صرف خیبرپختونخوا ترقی کے راہ پر گامزن ہوگیا ہے بلکہ ترقیاتی منصوبوں سے عوام کو مزید سہولیات بھی میسر ہوںگی۔

معاون خصوصی ریاض خان کا کہنا تھاکہ صوبے کی تاریخ میں پہلی بار فیصلہ کیا گیا ہے کہ بجٹ میں مختص ترقیاتی منصوبوں کیلئے فنڈ کو یکم جولائی سے جاری کیا جائے گا جس سے ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل ممکن ہو جائے گی

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں