گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پشاور میں تین مختلف واقعات میں 11 افراد جاں بحق

چمکنی میں گھر پر حملہ کرکے تین بھائیوں سمیت ایک ہی خاندان کے 7 افراد قتل ،مچنی گیٹ میں دو بھائیوں کو قتل کردیا گیا

بدھ 23 جون 2021 00:12

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جون2021ء) گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پشاور میں دیرینہ دشمنی اور جائیداد تنازعہ پر فائرنگ کے تین مختلف واقعات میں مجموعی طور پر 11 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں،پشااور کے علاقے چمکنی میں مسلح افراد نے گھر پر حملہ کرکے تین بھائیوں سمیت ایک ہی خاندان کے 7 افراد کو قتل کردیا، و رسک روڈ بابو گڑھی نزد پشاور پبلک سکول علاقہ تھانہ مچنی گیٹ میں موٹر کار سواروں نے دوموٹر سائیکل سواربھائیوں ساکنان تہکال کو فائرنگ کرکے قتل کردیا، تھانہ شرقی کی حدود میں سابقہ دشمنی کی بنا پر عدالت میں تاریخ سے واپسی پر روح اللہ ولد جہانگیر سکنہ تہکال کو مخالف فریق نے فائرنگ کرکے قتل کر دیا ہے جبکہ گزشتہ روز ورسک روڈ مچنی گیٹ کی حدود میں ملک جہانگیر آف لکڑائی کو فائرنگ کر کے قتل کیا گیا ہے جبکہ اس کا بھانجا فرید لگ کر زخمی ہوا ہے،پشااور کے علاقے چمکنی میں مسلح افراد نے گھر پر حملہ کرکے تین بھائیوں سمیت ایک ہی خاندان کے 7 افراد کو قتل کردیافائرنگ سے ہلاک ہونے والوں میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیںواقعہ پشاور کے نواحی علاقے چمکنی کے گاں چوہا گجر میں جائیداد کے تنازع پر پیش آیا جس میں ایک ہی خاندان کے سات افراد کو بہیمانہ طور پر قتل کردیا گیااے ایس پی چمکنی احمد زنیر چیمہ کے مطابق ابراہیم خان سکنہ پندو روڈ کے گھر پر فائرنگ ہوئی ہے جس کے نتیجے میں ابراہیم کے تین بیٹے جلال، سلمان، سلیم، ابراہیم کا بھائی حبیب اللہ ، زوجہ حبیب اللہ اور بانو زوجہ ابراہیم متعدد گولیاں لگنے سے جاں بحق ہوگئے۔

(جاری ہے)

اے ایس پی کے مطابق فائرنگ کے وقت ابراہیم گھر میں موجود نہیں تھاپولیس حکام کے مطابق واقعہ ذاتی دشمنی کاشاخسانہ لگتا ہے پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن کیا اور اس دوران چار مشتبہ افراد کو پوچھ گچھ کے لیے حراست میں لے لیا،پشاور کے علاقہ و رسک روڈ بابو گڑھی نزد پشاور پبلک سکول علاقہ تھانہ مچنی گیٹ میں موٹر کار سواروں نے دوموٹر سائیکل سواربھائیوں ساکنان تہکال کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔

ذرائع کے مطابق تھانہ مچنی گیٹ کی حدود ورسک روڈ نزد پشاور پبلک سکول محالف فریق نے فائرنگ کرکے مسمیان روح اللہ عمر 31 سال اور آفاق عمر 28 سال پسران امان اللہ کو قتل کردیاپولیس نے اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ کر لاش کو پوسٹ مارٹم رپورٹ کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا ہے جبکہ موقع سے خالی خول ، سی سی ٹی وی فوٹیج اور دیگر اہم شواہد اکٹھے کر لئے ہیں،جبکہ گزشتہ روز ورسک روڈ مچنی گیٹ کی حدود میں ملک جہانگیر آف لکڑائی کو فائرنگ کر کے قتل کیا گیاتھا جبکہ اس کا بھانجا فرید لگ کر زخمی ہوا ہے جس کو ایل آر ایچ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے، پشاور پولیس کے مطابق ملوث عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لانے کی خاطر پولیس کی جانب سے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں جبکہ مزید جانی نقصان کو روکنے کی خاطر بھی پریوینٹیو مییرز اختیار کئے جا رہے ہیں جبکہ پولیس کے بروقت اقدام اور فول پروف سکیورٹی اقدامات کی بدولت ملک جہانگیر کے جنازہ میں مزید انسانی جانوں کے ضیاع کو روکنا ممکن ہو سکا ۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں