جمرود، دیر کا رہائشی نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق

بدھ 7 جولائی 2021 23:51

جمرود(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جولائی2021ء) خیبر کی تحصیل جمرود میں دیر کے رہائشی کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا، تفصیلات کے مطابق انور ولد ایوب سکنہ دیر حال جمرود جمرود بازار میں گودر روڈ پر موجود تھا کہ اسی اثناء میں اس پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کردیا جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگیا، اسے ہسپتال لے جایا جارہا تھا تاہم وہ ہسپتال پہنچنے سے پہلے ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ واردات کے بعد ملزمان فرار ہوگئے ۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں