مضبوط و تیز رفتار سفارتکاری ناگزیر ہے ‘ محمد فائق شاہ

بھارت و امریکہ مسلسل ترقی کو روکنے کیلئے افغانستان میں سازشیں کر رہے ہیں، چیئرمین امن ترقی پارٹی

جمعہ 23 جولائی 2021 17:00

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جولائی2021ء) چیئرمین امن ترقی پارٹی محمد فائق شاہ نے کہا کہ سی پیک منصوبوں کی جلد تکمیل اور تحفظ کیلئے تمام اداروں پر مشتمل بورڈ تشکیل دیا جائے تاکہ عالمی سازشوں خصوصاً بھارت اور امریکہ کو روکا جائے، مختلف وفود سے ملاقات میں محمد فائق شاہ نے کہا کہ سی پیک مستقبل کا روشن منصوبہ ہے جس سے خطے کی تقدیر بدل جائے گی، اسی خوف کی وجہ سے امریکہ افغانستان میں بھارت کو استعمال کر رہا ہے، پاکستان کو تیز رفتار سفارت کاری اور بورڈ کے قیام پر فوری توجہ دینی ہوگی، بورڈ میں حکومت، اپوزیشن، عدلیہ، فوج، بیوروکریسی، تھینک ٹینکس، سماجی اور کاروباری طبقات، علماء، میڈیا، اور دیگر ادارے شامل کئے جائیں ، اس بورڈ کو بی ڈبلیو ایچ بورڈ برائے حکمت و ایمانداری کا نام دیا جائے جو ملک کی اہم پالیساں بنائے اور عمل درآمد کو یقینی بنا سکے، جہاں اقتدار کی رسہ کشی اور اختیار کا جھگڑا ہمیشہ کیلئے ختم ہو سکے، انہوں نے کہا کہ مغربی بارڈر پر مسلسل جنگ کے آثار ہیں، جس کے لیے بورڈ ضروری ھو چکا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ امن ترقی پارٹی سی پیک کی جلد تکمیل کے لئے شعوری جدوجہد کر رہی ہے بھارتی سازشوں پر کڑی نظر ہے، دنیا بھر میں بھارت کی دہشت گردی اور سازش کو بے نقاب کریں گے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں